ایبٹ آباد میں خواتین کے لۓ حصوصی پنک بسوں کا افتتاح

ایبٹ آباد ؛
اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد میں خواتین کے لۓ حصوصی پنک بسوں کا افتتاح کر دیا ہے۔
سیکیورٹی انتظامات اور ائر کنڈیشنڈ سے آراستہ سات آرام دہ اور کشادہ پنک بسیں دو لوکل روٹی پر رواں دواں ہو گئ ہیں ۔یہ بسیں حکومت خیبر پختون خواہ نے حکومت جاپان اور اقوام متحدہ کے دفتر براۓ پراجیکٹ سروسز (UNOPS) کے مالی اور فنی تعاون سے ایبٹ آباد کی طالبات سمیت لوکل روٹی پر سفر کرنے والی خواتین کے لے فراہم کی ہیں۔
بسوں کی افتتاحی تقریب ایبٹ آباد میں منعقد ہوئ۔
تقریب کے مہمان حصوصی اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ خواتین کے لۓ بسوں کی صورت میں ٹرانسپورٹ کی الگ سہولت فراہم کرنا صوبے کی خواتین کی حصوصاً ورکنگ وومن اور طالبات کی سہولت کے اقدام اور پالیسیوں کا حصہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنج بس نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو ایبٹ آباد کی خواتین کو مخفوظ اور آرام دہ اور سستے سفر کے لے شروع کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں