ضلع مانسہرہ میں ساڑھے بائیس لاکھ پودے لگائے جائیں گئے: ڈی سی مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان

ڈی سی مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان نے کہا کہ ضلع مانسہرہ میں ساڑھے بائیس لاکھ پودے لگائے جائیں گئے عوام سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی کئ دلچسپی سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں اگر 44لاکھ پودے لگانے کا بھی ٹارگٹ دیا جاتا تو وہ پورا کر لیتے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پھگلہ میں سر سبز پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ای ڈی او فی میل نعمانہ اے ڈی او مس عادلہ مس لبنی سردار اے ڈی او پی اینڈ ڈی برانچ بشارت ملک طاہر تیمور فدا اعوان آصف خان بابو شبیر راشد کے علاوہ سکول کے سٹاف نے شرکت کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض میمونہ نازلی نے سرانجام دئیے سر سبز پاکستان کے حوالے سےضکع مانسہرہ کے اندر گرلز سکول کے اندر یہ پہلا پروگرام تھا ڈی سی مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی نے مزید کہاُکہ شارٹ نوٹس پر سکول ہذا نے بہترین تیاری کی جس پر سکول کا سٹاف مبارکباد کا مستحق بچیاں بچوں کے شانہ بشانہ ہیں اس کا آج عملی مظاہرہ ہوا گرلز سکول مانسہرہ صوبہ میں پہلی پوزیشن پر آیا بائیس لاکھ پودے ضلع مانسہرہ میں لگیں گئے جامع حکمت عملی بنائی سول سوسائٹی اساتذہ اور سب کو اس میں انوالو کیا ہے ضلع میں سات جگہیں مختص کی ہیں جہاں فیملی کے ساتھ جاکر کوئی بھی شہری پودے لگا سکتا ہے بعد ازاں پودا لگانے والے کا نام لکھا جائے گا اس تمام عوامل کا مطلب بطور قوم ساتھ لیکر چلیں شارٹ نوٹس پر بچیوں نے بھر پور پرفارم کیا ہے بہترین پرفارمنس پر ڈی سی مانسہرہ نے دس ہزار روپے کا اعلان کیا ہے خوب قبل ازیں سکول کی بچیوں نے سر سبز پاکستان اور پودوں اور درختوں کی اہمیت پر مختلف ٹیبلو خاکے پیش کئیے جس سے درختوں کی اہمیت اجاگر کی گئ

plantation drive in Manehra

DC Mansehra

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں