ایبٹ آباد کو سرسبز بنانے کے لیے تمام شہری موسم بہا ر کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کو سرسبز بنانے کے لیے تمام شہری موسم بہا ر کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیا دہ سے زیادہ درخت لگا ئیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گلیا ت میں جا ری موسم بہار کی شجر کا ری مہم کے موقع پر کیڈٹ کالج حسن ابدال کے طلبہ گلیات کے دورے کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر۔ اس موقع پر چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی ایبٹ آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز، اسسٹنٹ کمشنر، ڈائریکٹر گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ایس ڈی ایف او محکمہ جنگلات اور دیگر افسران بھی مو جود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بتا یاکہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے اور تمام محکمہ جات شجرکاری مہم میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں کیڈٹ کالج حسن ابدال کے طلبہ نے گلیات کے دورے کے دوران شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور اپنے حصے کے پودے لگائے۔ گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی گلیات میں شجر کاری اور خصوصا پھل دار درختوں کے حوالے سے کام سر انجام دے رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شجرکاری مہم کے تحت گلیات کا دورہ کیا جہاں ایس ڈی ایف او محکمہ جنگلات نے طلبہ کوجنگلات کی اہمیت کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔

Plantation in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں