ایبٹ آباد میں زیتون۔ کی بڑے پیمانے پر پیداوار ممکن بنائی جا سکے گی: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروتسلام مروت نے کہا کہ محکمہ زراعت اور شہریوں کے تعاون سے زیتون کے لیے پائلٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد خوش آئند ہے جس سے ایبٹ آباد میں زیتون۔ کی بڑے پیمانے پر پیداوار ممکن بنائی جا سکے گی۔زیتون کے درخت اور اسکے تیل کو اسلام میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ ضلعی ایبٹ آباد میں حکومت کی جانب سے یونین کونسل دھمتوڑ اور سربھنہ میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت کلم کاری اور شجر کاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کی جانب سے لوکل کمیونٹی کے تعاون سے جنگلی کہو کے درختوں پر زیتون کی کلم کاری کے لیے تربیت اور عملدرآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے یونین کونسل دھمتوڑ میں جاری زیتون کی قلم کاری کا معائنہ کیا، اہلیان علاقہ سے ملاقات کی اور پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر مختیار یوسفزئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد خان اور دیگر افسران اور فارمز بھی موجود رہے۔ ضلع ایبٹ آباد میں زیتون کے درختوں کا حدف 30 ہزار مقرر کیا گیا ہے جن میں سے 20 ہزار تک در ختوں کی شجر کاری اور 13 ہزار درختوں کی قلم کاری مکمل کی جا چکی ہے۔ محکمہ ایگریکلچر اور عام شہریوں کے تعاون سے زیتون کی شجر کاری کا کام جاری ہے اس پروجیکٹ کے تحت پائیدار زراعت پر بنیادی توجہ مرکوز کی جائے گی جس کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں۔ غربت کو اس کی تمام شکلوں میں کہیں بھی ختم کریں، بھوک کا خاتمہ، غذائی تحفظ اور بہتر غذائیت حاصل کرنا اور پائیدار زراعت کو فروغ دینا، ٹیریسٹریل ایکو سسٹم کے پائیدار استعمال کو بحال اور فروغ دینا۔ موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں، پائیدار کھپت اور پیداوار کے نمونوں کو یقینی بنائیں۔ موجودہ پراجیکٹ زرعی شعبے کے ان مجموعی مقاصد کی پیروی میں پیش کیا جا رہا ہے جس کے درج ذیل مخصوص مقاصد ہیں۔ یہ منصوبہ درج ذیل مقاصد کے ذریعے اپنا مقصد حاصل کرے گا۔ لاکھوں جنگلی زیتون کے پودوں کو پھل کے قابل پودوں میں تبدیل کرنا۔ تاکہ خوردنی تیل کی درآمد کو کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔ پیوند کاری کے ذریعے معمولی زمین کو زیر پیداوار لانا۔ کسان برادری کو آمدنی کے اضافی وسائل فراہم کرنا۔ تربیت فراہم کرنا، تکنیکی مطالعہ کرنا اور کسانوں کو مدد فراہم کرنا۔ ضلع ایبٹ آباد کے مقامی باشندوں بالخصوص ملازمت کی تلاش میں نوجوانوں کو تکنیکی معلومات کے ساتھ ملازمت کے مواقع فراہم کرنا۔ خوردنی تیل کے تجارتی کاروبار میں زیتون کے پودوں کو متعارف کرانا۔

Plantation of Olive in Abbottabad

#DC Abbottabad

#Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں