وزیراعظم عمران خان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج طلب ۔ 


کورنا کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہا  کہ کورونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دیگر ممالک کی نسبت ہمارے پڑوسی ملک میں بہت خراب  حالات ہیں، اس ملک میں  اسپتالوں کی اور آکسیجن کی کمی کے باعث لوگ مررہے ہیں، پاکستان میں بھی عوام احتیاط نہیں کررہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ آنے والے چند دنوں میں پاکستان میں بھی وہی حالات ہوسکتے ہیں جیسے اس وقت بھارت میں ہیں۔


 اگر ہم گزشتہ برس اسپتالوں پر توجہ نہ دیتے تو شاید آج ہم پاکستان میں بہتر حالات نہ دیکھ رہے ہوتے، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ضرورت ہے،اگر بھارت جیسے حالات ہوگئے تو مجبوراً ہمیں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، مجھے بہت سے لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کرو۔  مجھے احساس ہے کہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ غریب طبقہ /لوگ پس جاتا ہے۔

گزشتہ برس پاکستان میں بہت احتیاط کی گئی لیکن افسوس کے ساتھ اس بار کوئی شخص این سی او سی کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کررہا ہیں، میں باربار کہہ رہاہوں کہ یہ نہ ہو ہمیں مجبوراً سب بند کرنا پڑجائے،  حکومت اب کورونا ایس پیز پر عملدرآمد کے لئے سختی کرے گی۔ بار ہم نے پولیس و رینجرز کے ساتھ فوج کو بھی کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر آئیں اور عوام کو ایس او پیز پر عمل کرائیں میں مدد کرے۔

pm-call-army
Imran Khan Call Army for implementation of SOPs

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں