آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مشیر قانون ملک شہادت اور وزیر صحت عبدالقادر پٹیل بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں شیری رحمان، عون چوہدری، چوہدری سالک حسین، امین الحق، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود اور ریاض پیر زادہ بھی موجود ہیں۔
اس کے علاوہ سینیٹر طلحہ محمود اور اسرار ترین کے علاوہ دیگر وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا جس میں تمام جماعتوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کے فیصلے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا

PM meeting for new Army Chief

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں