وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت غریب مزدوروں اور ڈیلی ویجرز کو راشن

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت غریب مزدوروں ، قلی اور ڈیلی ویجرز کو راشن دینے والی خبر کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ پر ابھی کام ہو رہا ہے اور آنے والے ہفتے کے اندر اس پر با قاعدہ عمل درآمد ہوگا اور وزیراعظم کے احکامات کے مطابق جن غریب مزدوروں، قلی اور ڈیلی ویجرز کا کام متاثر ہوا ہے انکو انکی گھر کی دہلیز پر راشن مہیا کیا جائیگا اس پورے پیکج پر ابھی کام ہو رہا ہے وزیراعظم نے جو 50 ارب کے پیکج کا اعلان کیا ہے انکے فنڈ اس میں استعمال ہونگے اور مفت راشن کیلئے حکومتی سطح پر تیار کردہ ڈیٹا سے مدد لی جائے گی جیسے ہی اس پیکج کا آغاز ہوگا عوام کی آگاہی کیلئے میڈیا میں اسکی تشہیر کی جائیگی ۔اس موقع پر تمام عوام سے گزارش ہے کہ جو نمبر میڈیا کے ذریعے دکھایا گیا ہے اس پر ابھی کال نہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں