ہزارہ موٹروے میاں محمد نواز شریف کا بہت بڑا منصوبہ ہے: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف

مانسہرہ : وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہیکہ ہزارہ موٹروے میاں محمد نواز شریف کا بہت بڑا منصوبہ ہے عمران خان کے چار سالہ دور حکومت میں مہنگائی آسمان سے باتیں کرتی رہی پچاس لاکھ گھر تو دور کی بات ایک اینٹ تک نہیں رکھ سکے اس ملک کو تعمیر کرنے والا نواز شریف جبکہ تخریب کار عمران خان ہے تیل اور پٹرول کی قیمتیں دل پر ہاتھ رکھ کر بڑھائی ہیں اٹھ کروڑ غریبوں کو ماہانہ دوہزار روپے ملیں گی ان خیالات کا اظہار مانسہرہ میں سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی دعوت ہر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انھون نے کہا کہ آخری بار کہہ رہا ہوں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ آٹا سستا کردے ورنہ خادم حاضر ہے انھوں نے ہزارہ الیکٹریک سپلائی HESCo کمپنی مانسہرہ میڈیکل کالج مانسہرہ جابہ کے مقام پر وومن یونیورسٹی ترقیاتی کاموں کے لئیے ایک ارب روپے فنڈ کی منظوری شہر کے لئیے پانی اور قبرستان کی جگہ کی منظوری بھی دی جبکہ مانسہرہ سے مظفر آباد تک موٹروے کی منصوبے تبدیل بالاکوٹ تحصیل دربندکے لئیے سوئی گیس منصوبے کا افتتاح بھی کیا انھوں نے نوجوانوں کے لئیے لیپ ٹاپ کا اعلان بھی کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ابھی حکومت کا چالیسواں بھی نہیں ہوا چینی پچاس روپے کلو کم کردی ہے عمران خان کی وجہ سے بعض مشکل فیصلے کرنا ہوں گے لیکن آپکا ساتھ چائیے انھوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے نام پر فساد کو خیبر پختون خواہ کے عوام نے مسترد کرتے ہوئے فتنہ خان کو بھی مسترد کردیا انھوں نے کہا کہ عمران خان جو ہیلئ کاپٹر استعمال کررہے ہیں وہ فرح گوگی کا نہیں بلکہ عوام کا ہے ہم اس طرح سرکاری پیسے کا استعمال نہیں کرنے دیں گے

PM shahbaz Sharif Mansehra visit

#PM

#Mansehra

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں