پاکستان مسلم لیگ ن کے دودھڑوں‌میں‌اختلاف مزید بھڑگئے.سردار مہتاب اور مرتضیٰ جاوید آمنے سامنے

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو صوبہ خیبرپختونخواہ میں محدود کرکے صرف پنجاب تک رکھنے کی سازش قرار دیتے ہوئے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ضلع ایبٹ آباد کی تمام تنظیموں کو بحال کرتے ہوئے ضلع ایبٹ آباد کی خالی ہونے والی ضلعی صدارت کی نشست پر سابق صوبائی وزیر ایوب آفریدی کو صدر نامزد کر دیا ہے
اس سلسلہ میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے کارکنان کا ایک بڑا اجتماع سردار مہتاب احمد خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں کارکنان مسلم لیگ ن کے کارکنان شریک ہوئے اس موقع پر سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ جنرل (ر) فضل حق سے 1988؁ء میں مقابلہ کیا فضل حق مسلم لیگ محمد خان جونیجو کے صوبائی صدر نقب زنی لگا کر بن گئے تھے ڈکیٹیٹر ہونے پر ٹکٹ نہیں لیا تھا اور آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر مسلم لیگ کا حصہ بنا ہوں جس وقت اکثریتی ہزارہ سے منتخب ہونے والے ارکان نے حکومتی جماعت شیرپاؤ کی گود میں بیٹھ گئے تھے مسلم لیگ ن کو 1990؁ء میں اپنا لہو دے کر میاں نوازشریف کے ساتھ اینٹ لگائی تھی توڑنے کا طعنہ مجھے اور پیر صابر شاہ کو کوئی نہیں دے سکتا ہے مسلم لیگ ن کو اپنی جوانی دے کر نہ صرف ہزارہ بلکہ خیبرپختونخواہ میں گڑھ بنایا اور 2013؁ء میں 17 نشستیں صوبہ میں مسلم لیگ ن کی اب صرف 5 رہ گئی ہیں 2018؁ء میں پارٹی قیادت مشکلات میں تھی الیکشن میں حصہ نہیں لیا اور خاموش ہو کر بیٹھ گیا تھا اور اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر لگایا اور پارٹی کو تقسیم ہونے سے بچایا اگر 2018؁ء کا الیکشن لڑتا تو پارٹی تقسیم ہو جاتی مجھے مکاری ہوشیاری نہیں آتی اور منافقت اور جھوٹ کی سیاست میرا شیوہ نہیں اور منافقوں سے دور رہتا ہوں ان سے مجھے ڈر لگتا ہے عمران خان کی جماعت میں قبضہ مافیا اور اے ٹی ایم مشینیں ہیں اب بدقسمتی سے ہماری جماعت میں بھی ایسے افراد آنا شروع ہو گئے ہیں صوبائی قیادت پارٹی کو پنجاب تک محدود کر رہی ہے جو منظم سازش ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے اور ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کیلئے قربانی دینے والے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اگر اعلیٰ قیادت نے فیصلہ نہ کیا تو پھر ورکر فیصلہ کریں گے اور اس کیلئے بڑا کنونشن بھی بلوائیں گے سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ایبٹ آباد میں 1990؁ء والی جماعت بنائیں گے اور پاکٹ لیگ کسی صورت نہیں بننے دیں گے
مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر سردار مہتاب احمد خان کی جانب سے نومنتخب ضلعی صدر ایوب آفریدی نے کہا کہ کسی دوسرے ضلع میں پاکٹ لیگ بنائی گئی تو مرتضیٰ جاوید کا بھی کچھ نہیں رہے گا دھرنے لندن میں بھی دیئے جائیں گے مرتضیٰ جاوید نے ATM کی خاطر مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے جس کا محاسبہ کارکنان ن لیگ کریں گے قبل ازیں احمد نواز خان حویلیاں مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ عمران خان کا نمبر یوٹرن لینے میں مرتضیٰ جاوید عباسی بازی لے گئے ہیں سردار مہتاب احمد خان سے ملاقات میں دعائے خیر ہوئی مگر ہر بات پر جھوٹ اور یوٹرن لیتے رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ صوبائی جنرل سیکرٹری شپ سے ہٹایا جائے جس کیلئے مرتضیٰ ہٹاؤ مہم شروع کریں گے ملک شفیق اعوان ندیم مغل سجاد عباسی پلک سردار ذوق اختر سردار ہاؤس، سردار ارشد لورہ، فخر زمان عباسی لورہ، سردار ارسل پرویز ارشاد عباسی ایڈووکیٹ و دیگر متعدد مقررین نے مسلم لیگ ضلع ایبٹ آباد کی تباہی کا ذمہ دار مرتضیٰ جاوید کو ٹھہراتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں