تمام ادارے اور معیشت تباہ ہو چکی ہے،چینی اور آٹا چور حکومت کی صفوں میں گھسے ہوئے ہیں وزیر صرف ڈیل سے حکومت چلانے میں مصروف ہیں: مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے صدر انجنیئر امیر مقام

ایبٹ آباد: مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے صدر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک میں انتہائی مایوس کن حالات ہیں تمام ادارے اور معیشت تباہ ہو چکی ہے،چینی اور آٹا چور حکومت کی صفوں میں گھسے ہوئے ہیں وزیر صرف ڈیل سے حکومت چلانے میں مصروف ہیں،نالائق حکومت سے جان چھڑانے کے لئے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہو چکے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں جدون ہاؤس سابق ایم اے عنایت اللہ خان جدون کی رہائش گاہ میں پارٹی کارکنان اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی ،ایم این اے سجاد اعوان ،سابق ایم پی اے عنایت اللہ خان جدون ،ضلعی صدر ملک محبت اعوان ،تحصیل صدر شوکت ہارون خان جدون نے بھی خطاب کیا،جب کہ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار ،ضلعی جنرل سیکرٹری زوالفقار جاوید عباسی ،صابر تنولی ایڈووکیٹ ،جاوید خان ،فرید خان ،سابق ممبران ضلع کونسل تحصیل کونسل کے علاوہ مینارٹی ونگ ،خواتین ونگ ،لائرز ونگ سمیت پارٹی کے ضلع تحصیل اور سٹی کے عہدیداران موجود تھے،صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام کا کہنا تھا عوام جان چکے ہیں ،واحد میاں نواز شریف کی حکومت تھی ،جن کے پاس مضبوط ٹیم تھی،انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال قابل افسوس ہے،قائدین کے خلاف مقدمات بنانے ،جیلوں میں ڈالنے اور نقصان پہنچانے سے غریب عوام کا بھلا ہوتا ہے تو ہمیں ذبح کر دو ،لیکن اس جھوٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہونا عوام کی حالت روز بروز بدتر ہو تی جا رہی ہے دیہاڑی لگانے والا گیس کے بلز ،بچوں کے اخراجات اور دو وقت کی روٹی کے لئے سوچ رہا ہے،کیونکہ اس کے اس لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو چکی ہے،آٹا ،چینی ،ادویات، گھی کی قیمتیں کہاں پہنچ چکی ہیں،نوکریاں اور گھر دینے کے دعوے مشکل ہیں وزیر کی باتوں کا مذاق بن چکا ہے ،صوبائی صدر کا کہنا تھا عوام کی بہتری کے لئے وزیر اعظم کے دماغ کا سوچنے والا خانہ کام نہیں کر رہا ہے،صرف وہی حصہ متحرک ہے جو سیاسی انتقام سے بھرا ہوا ہے،ان کو یہ نہیں پتا کہ ملک کتنا مقروض ہو چکا ہے،ریکوری پر ٹویٹ کرنے والے یہ بتائیں آٹا اور چینی کے چور پکڑے ہی ایک دن اعلان کرتے ہیں نہیں چھوڑوں گا، دوسرے دن بجٹ پاس کروانے کے لئے ان کے پاؤں پکڑ لیتے ہیں،ملک میں احتساب کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا فارم فنڈنگ کا ان پر جو الزام ہے اس کے ثبوت یہ خود فراہم کرتے ہیں،لوگ کہتے ہیں ان کے اکاؤنٹ میں اسرائیل اور انڈیا سے پیسے آتے ہیں، بجائے اس کا سامنا کریں ،روزانہ تاریخ بدلی جاتی ہے،بطور پاکستانی ان کو وزیر اعظم کہتے ہوئے دکھ ہوتا ہے ،عہدہ کی زمہ داری کو پورا کرنا مشکل کام ہے،پارلیمنٹ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل پر مذمت کرنے کے اجلاس میں وزیر اعظم شریک نہیں تھا ناموس رسالت کے لئے اجلاس ہو تو پھر بھی وزیر اعظم غائب ہوتا ہے،یہ خود ثبوت فراہم کر رہے ہیں کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے،انہوں نے کہا کہ اب عوام ان کو مسترد کر رہے ہیں، پشاور اور کراچی کا ضمنی الیکشن اس کی مثال ہے لوگوں نے کسی چیز کی پرواہ کئے بغیر شیر پر ٹھپے لگا کر بلے کے ٹکڑے ٹکڑے کئے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہزارہ کو مسلم لیگ ن کا گڑھ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ،قائد میاں نواز شریف بھی ہزارہ کے عوام سے والہانہ وابستگی رکھتے ہیں جس کا واضح ثبوت ہزارہ موٹر وے ہے ،مسلم لیگ ن کو بھی اس بات پر فخر ہے،انہوں نے ضلع میں پارٹی میں اختلاف پر کہا کہ سب خیر ہوگی کارکنان حوصلہ رکھیں فیصلے میرٹ پر ہی ہونگے،ضلعی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے ایبٹ آباد میں پاور شو کرنے کی بھی ہدایت کی ،قبل ازیں میزبان سابق رکن صوبائی اسمبلی نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی کو سہارا دینے والوں کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی،انہوں نے صوبائی صدر کی آمد پر شرکاء کی پرتکلف ظہرانے سے ضیافت کی۔
PMLN Amir Maqam

PMLN

Murtaza Javed Abbasi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں