ایبٹ آباد شہر کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،کروڑوں اربوں کے منصوبہ جات کی نمائشی تختیاں لگائی جا رہی ہیں

ایبٹ آباد: مسلم لیگ ن کے سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی عنایت خان جدون نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد شہر کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،کروڑوں اربوں کے منصوبہ جات کی نمائشی تختیاں لگائی جا رہی ہیں جب کہ عملی طور پر کارکردگی صفر ہے، بیوٹی فیکیشن کے نام پر قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر کیا ،جب کہ اس موقع پرمسلم لیگ ن کے تحصیل صدر شوکت ہارون خان جدون ،سابق ممبر ضلع کونسل خرم خان ،سابق ممبران تحصیل کونسل احمد نواز خان ، ملک وسیم ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر نعمان،ریاض پاپا،سردار شفقت، نبیل اشرف عباسی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،سابق رکن صوبائی اسمبلی عنایت خان جدون کا کہنا تھا سیاسی زندگی میں ہمیشہ خاندانی روایات کے مطابق کسی پر بے جا تنقید سے گریز کیا ہے، لیکن عوام کی ترجمانی ان کا حق ہے اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے منتخب عوامی نمائندوں کی کارکردگی کا پردہ چاک کریں گے ،انہوں نے کہا کہ تین سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،بیوٹی فیکیشن فنڈ میں شہر میں مختلف محکموں سے ایک ہی کام کے کرواکر سرکاری خزانہ کو ضائع کیا گیا ،عنایت خان جدون کا کہنا تھا ان کے والد مرحوم اقبال خان جدون نے بطور وزیر اعلی سرحد اور صوبائی وزیر خزانہ کی حثیت میں حلقہ کی ترقی میں اہم کارنامے سر انجام دیئے ،جس سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی اب بھی ان کے کارناموں کو یاد کیا جاتا ہے،انہوں نے مرحوم والد کی طرز سیاست کو ترجیح دی ہے ،عوامی خدمت کے جذبہ سے سیاست کر رہے ہیں ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سابقہ دور میں اپوزیشن میں رہتے ہوئے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے میگا منصوبے کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اور لوگ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کس کے دور میں شہر کو ترقی ملی اب شہر میں تجاوزات کی بھر مار ہے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ہاکی گراؤنڈ کی حالت زار سب کے سامنے ہے انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سیاسی زندگی میں ایبٹ آباد کے صحافیوں کا بہت اہم کردار ہے خوشی محسوس کرتا ہوں جب بھی پریس کلب کے بارے میں صوبائی اور قومی سطح پر صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاتا ہے ان کا جانی اور مالی تعاون کے ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا ،اس موقع پر صدر پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ،سابق صدر عامر شہزاد جدون ،سابق جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون ،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر شوکت ہارون خان نے بھی خطاب کیا،نومنتخب عہدیداران نے سابق ایم پی اے عنایت خان جدون کی پریس کلب کی ترقی کے لئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں