ہزارہ پولیس کی کم عمر، بغیر ہیلمٹ، ون ویلنگ و تیز رفتار موٹر سائیکل رائیڈروں کے خلاف مہم جاری

ایبٹ آباد : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی سربراہی میں ٹریفک وارڈن پولیس نے ہزارہ کے تمام اضلاع میں کم عمر موٹر سائیکل رائیڈروں، بغیر ہیلمٹ اور تیز رفتار موٹر سائیکل رائیڈروں کیخلاف خصوصی مہم چلائی گئی، مہم کے دوران گزشتہ ایک ماہ میں 5869 کم عمر موٹر سائیکل رائیڈروں کے موٹر سائیکل بند کیے گئے اور انکے والدین اور سربراہان کو بولا کر انکو یہ تلقین کی گئی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں بعد ازاں والدین اور سربراہان سے بیان حلفیاں وصول کرنے کے بعد انکے موٹر سائیکلوں کو چھوڑ دیا گیا جبکہ وارننگ کے باوجود دوبارہ غلطی کرنیوالے 2825 رائیڈروں کیخلاف ٹریفک چالان کیے گئے اسطرح بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے 3425 رائیڈروں کیخلاف قانونی کارروائی کیساتھ ساتھ ٹریفک چالان بھی کیے گئے، تیز رفتار اور وون ویلنگ کرنے والے 4916 رائیڈروں کیخلاف بھی ٹریفک چالان کیے گئے، مہم کے آغاز کے بعد گزشتہ ایک ماہ میں موٹر سائیکل حادثات میں کافی حد تک کمی نظر آنے کیساتھ ساتھ موٹر سائیکل رائیڈروں نے ہیلمٹ کے استعمال کو بھی یقینی بنایا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس سٹاف اس مہم کو جاری رکھے اور کم عمر، بغیر ہیلمٹ اور تیز رفتار موٹر سائیکل رائیڈروں کیخلاف کارروائی کرتے رہے، والدین بھی اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہرگز نہ دیں اور دیگر موٹر سائیکل رائیڈرز بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں تاکہ اپکو جانی تحفظ کیساتھ ساتھ دوران سفر کسی اور پریشانی کا سامنا بھی نہ کرنا پڑھے، ٹریفک سٹاف تمام پیٹرول پمپ مالکان کو دوبارہ تحریری نوٹس جاری کرے کہ وہ بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل رائیڈروں کو پیٹرول ہرگز فروخت نہ کرے اور خلاف ورزی کرنیوالے پیٹرول پمپ مالکان کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں