ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی طرف سے ون ویلرز کے خلاف ناکہ بندیاں جاری

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی طرف سے ون ویلرز کے خلاف ناکہ بندیاں جاری

گزشتہ روز ایس ایس پی ٹریفک کی طرف سے ون ویلنگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

ایبٹ آباد(ہندکو ٹی وی) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل ہزارہ میر ویس نیاز کے حکم پرایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی ہدایات پر جملہ ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی ایبٹ آباد شہر میں مختلف مقامات جن میں مری روڈ،سپلائی، منڈیاں، پی ایم اے روڈ،شیروان کراسنگ، لیڈ گارڈن چوک شامل ہیں پر مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر ناکہ بندیاں لگائیں گئیں جن میں ون ویلنگ کرنے والے، کم عمر موٹر سائیکل سوار اور موٹر سائیکل کے سیلنسر اتار کر چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے جرمانے اور بند تھانہ کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کیں گئیں۔
اس موقع ایس ایس پی ٹریفک کی ٹریفک کی طرف سے موت کا یہ کھیل کھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹنے اور کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے سخت احکامات جاری کیے گئے۔

Abbottabad police action one wheeling

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں