ڈی آئی جی ہزارہ میروایس نیاز کی خصوصی ہدایات پرپیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع چار پیشہ ور بھیکاری گرفتار مقدمہ درج

ایبٹ آباد: ڈی آئی جی ہزارہ میروایس نیاز کی خصوصی ہدایات پر ایس پی ٹریفک وارڈن طارق خان کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع چار پیشہ ور بھیکاری گرفتار مقدمہ درج،اس ضمن میں زرائع نے کہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران ایبٹ آباد شہر میں پیجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں سے ایبٹ آباد شہر میں بھیکاریوں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں جو آئے روز بھیک مانگنے کے نام پر عوام کے جیبوں اور پرسوں سے پیسے اور قیمتی اشیاء نکال لیتے ہیں یہ ہی نہیں یہ بھیکاری پسیے مانگنے لیے لوگوں سے چمٹ جاتے ہیں جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثرہ ہوتی ہیں عوامی شکایات کے پیش نظر گزشتہ روز ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کی خصوصی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چار بھکاریوں کو گرفتار کرکے تھانا کینٹ میں ان کے خلاف زیر دفعہ 13 کے پی کے کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں