کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی قاتل گرفتار

کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی لنک روڈ سینا لیبارٹری چوک میں فائرنگ سے ایک شخص کو جان سے مارنے جبکہ دو افراد کو ذخمی کرنے والے ملزمان گرفتار مقدمہ قائم تفتیش شروع
تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ سینا لیبارٹری چوک میں معمولی توں تکرار کے دوران ملزمان شہزاد عرف چڑیا نے بھائی شیری ولد نامعلوم ساکنان دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ فائرنگ اور آئنی کلپ کے زریعے عبدالقدیر کو ہلاک جبکہ دو افراد ظہیر اور ساجد کو ذخمی کیا جس پر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایس ایچ او کینٹ طاہر سلیم ، اے ایس آئی ایاز خان نے نفری کے ہمراہ مرکزی ملزمان شہزاد عرف چڑیا اور شیری کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا اس حوالے سے اہلیان علاقہ نے بروقت کاروائی پر کینٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں