ایبٹ آباد پولیس کی زیر نگرانی ایبٹ آباد پولیس ڈرائیونگ سکول میں تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

ایبٹ آباد پولیس کی زیر نگرانی ایبٹ آباد پولیس ڈرائیونگ سکول میں تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد عارف جاوید خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ایبٹ آباد پولیس ڈرائیونگ سکول 2016ء سے ہزارہ بھر سے ڈرائیونگ کے خواہش مند خواتین و حضرات کو ماہر اور پرفیشنل انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی تربیت فراہم کر رہا ہے جس میں خواتین کیلئے لیڈی انسٹرکٹر کی سہولت بھی موجود ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ڈرائیونگ سیمولیٹرز پر بھی ٹرینیز کو ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے حوالہ سے مکمل تربیت فراہم کرنے کے علاوہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے اور تربیت کے اختتام پر ڈرائیونگ لائسنس بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔گزشتہ روڈ ایبٹ آباد پولیس ڈرائیونگ سکول کے ہیڈ آفس میں تربیت مکمل کرنےوالے ڈرائیورز میں سرٹفکیٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوص. ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان تھے جبکہ ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد عارف جاوید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پر تربیت مکمل کرنے والے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے تمام ٹرینیز کو کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور فیلڈ میں ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کے ساتھ ساتھ ایک بہتر ڈرائیو بننے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جبکہ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد عارف جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا تربیت مکمل کرنے والے تمام ٹرینیز کو مبارک باد دی اور کسی بھی قسم کی شکایات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور ڈرائیونگ سکول ایبٹ آباد کے موجودہ سسٹم کی مزید بہتری کے لیے تجاویز مانگی . تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے ٹرینیز میں کامیابی سے تربیت مکمل کرنے کے سرٹفکیٹس تقسیم کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں