شہداء پولیس کی طرح خیبر پختونخواہ پولیس کے غازیوں کی قربانیاں بھی لازوال ہیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا، میرویس نیاز

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایت پر یکم اگست 2021 کو یومِ غازیانِ پولیس کے حوالے ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز تھے،اس تقریب میں ہزارہ بھر سے پولیس افسران نے شرکت کی جن میں ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا، ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان، ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد اعجاز احمد، ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان، ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد اشتیاق خان، ایڈیشل ایس پی ہریپور ایاز خان، ڈی ایس پی یاسین جنجوعہ کے علاوہ ہزارہ بھر کے58 غازی پولیس افسران و جوانوں اور انکے اہل خانہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد اشتیاق نے سنبھالے۔اس تقریب کا مقصد پولیس کے ان باہمت افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا کہ جنہوں نے مختلف مواقع پر بڑی بہادی اور دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو پست کرتے ہوئے غازی کا خطاب حاصل کیا اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ڈی آئی جی ہزار ہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آ ف پولیس خیبر پختونخواہ کا یہ اقدام سراہنے والا ہے پہلے ہم یوم شہداء پولیس تو مناتے تھے لیکن غازیوں کے بارے میں لوگوں کو علم نہیں ہوتا تھا کہ انہوں نے بھی اپنے ملک و قوم کی بقاء کی خاطر اپنی جانیں پیش کیں اور غازی ہو کر لوٹے۔ یکم اگست2021 کو یوم غازیان پولیس پر غازیوں کو یادکرنا اور انکی بہادری کے بارے میں بات کرنا خوش آئند ہے اس تقریب کا انعقاد سے غازیوں اور دیگر پولیس جوانوں کا مورال بلند ہو گا اور غازیوں کی مزید حوصلہ افزائی ہو گی۔بہت سے غازی ایسے ہیں کہ دوران ڈیوٹی انہوں نے بے انتہا تکالیف کا سامنا کیا جس سے انکی ساری زندگی متاثر ہوئی انکے قیمتی اعضا ء متاثر ہوئے۔ اس موقع پر اپنی پولیس فورس کے افسران اور جوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک دشمن عناصر ایک دفعہ پھر پاکستان کے امن وامان کو خراب کرنے اور دہشتگری کی فضاء کو دوبارہ قائم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہورہے ہیں ہمیں انکا مقابلہ کرنے کیلئے ایک دفعہ پھر اپنے حوصلوں کو بلند کرنا ہوگا دوران ڈیوٹی پولیس افسران و جوان اپنے تمام حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے اور چاک و چوبند ہوکر اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ ہمارے دشمنوں کو موقع فراہم نہ ہوسکے وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہو سکیں۔تقریب میں شریک ہزارہ بھر کے 58 غازی پولیس افسران و جوانوں میں ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی پی او مانسہرہ، لیفیننٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا اور ڈی پی او بٹگرام نے چیک بھی تقسیم کیے۔

Police martyred

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں