محکمانہ پروموشن کمیٹی نے 45 سب انسپکٹرز کو کنفرم جبکہ 39 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی

ایبٹ آباد(ہندکوٹی وی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہریپور کاشف ذوالفقار، ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد قمر حیات خان، آفس سپریٹینڈنٹ ریجنل آفس سردار محمد ارشاد، انچارج اسٹیبلشمنٹ برانچ نزاکت خان، اسسٹنٹ اسٹیبلشمنٹ کلرک دلاور،اے سی آر کلرک ظفر خان نے شرکت کی۔ محکمانہ پروموشن کمیٹی کے سامنے 45 سب انسپکٹر اور 39 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اورپیش ہوئے جنہیں محکمانہ قوائد و ضوابط مکمل کرنے کے بعد45 سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کنفرم جبکہ 39 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کوسب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والے پولیس افسران ہزارہ ریجن میں پولیس کے مختلف شعبہ جات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے کہا کہ ترقی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی گئی،ترقی پانے والے تمام پولیس افسران کو پروموشن کے لئے اہل پایا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ترقی پانے والے پولیس افسران و انکے خاندان کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہو ں کہ ترقی پانے والے تمام پولیس افسران اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو اچھے اندا ز سے استعمال کریں گئے او رلوگوں کی خدمت کا جذبہ ساتھ لے کر اپنے فرائض نبھائیں گئے،جرائم کی روک تھام اور مظلوم لوگوں کی داد رسی کے لئے کوشاں رہیں گئے

Hazara Police promotion

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں