ایبٹ آباد پولیس کی کاروائی تین ڈکیت گرفتار دو گاڑیاں اور اسلحہ برآمد

ایبٹ آباد پولیس کی کاروائی تین ڈکیت گرفتار وقوعہ میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں اور اسلحہ برآمد ، ڈکیتی کے دوران ڈکیت گروہ کا ایک ساتھ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق
حویلیاں کے علاقہ سوکہ نئی آبادی جھنگڑا روڈ تمریز خان ولد اورنگزیب کے گھر 04 مسلح افراد ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے اور مدعی کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ نقدی لے کر بھاگ نکلے اس دوران مدعی کے شور شرابے پر دوران فائرنگ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے گروہ کا ایک رکن سلیم ولد صابر سکنہ بالڈھیر سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جس کے قبضے سے 01 ضرب پستول بھی برآمد کر لیا گیا مدعی کی رپورٹ پر تھانہ حویلیاں میں مقدمہ علت 1436 جرم 458/382/324/302/34 پی پی سی درج رجسٹرڈ ، وقوعہ کے بعد ایبٹ آباد پولیس نے حویلیاں کے مقام پر ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے دیگر وقوعہ میں ملوث دیگر تین ساتھیوں عابد شاہ ولد رستم شاہ سکنہ محلہ بلال سلطان پور، عبدالحمید ولد عبدالکریم سکنہ چہان بگنوتر ، محمد خطاب ولد محمد شوکت سکنہ کھولے چونا کاری نواں شہر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی سوزوکی نمبری 4244 اور کیری ڈبہ نمبر 0374 برآمد کر لیا گیا جبکہ دوران انٹاروگیشن گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں جس پر ضلع بھر میں چھاپہ زنیوں کا سلسلہ جاری ہے اہم پیشرفت متوقع ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں