ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندیاں منشیات ، اسلحہ برآمد: ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی

ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی کی ہدایت پر ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندیاں منشیات ، اسلحہ برآمد ،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے امن و امان کے قیام ، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے ، منشیات اور ناجائز اسلحہ کی ترسیل و سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران ناکہ بندیاں عمل میں لائی گئیں تمام ایس ایچ اوز ، انچارج چوکیات ناکوں پر جوانوں کے ہمراہ موجود رہے ایس ڈی پی اوز اپنے سرکلز میں مقررہ اوقات کے دوران گشت کے زریعے تمام امور کی نگرانی کرتے رہے اس دوران ضلع بھر سے مختلف کاروائیوں کے دوران 109 مشتبہ گان اور آوارہ گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،420 کمسن، غیر نمونہ و بلا نمبر پلیٹ ، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ، 363کالے شیشے والی گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹائے گئے 17 گاڑیوں سے غیر قانونی فلیش لائٹس اتاری گئی جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 01 گاڑی مالکان کے خلاف دفعہ 279 پی پی سی کے تحت مقدمات درج ہوئے ، ناکہ بندی کے دوران، 02پستول ،01، 12بور بندوق،55 کرتوس قبضہ پولیس کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت اور 80 بوتل شراب اور 01 ,کلو 388 گرام ہیروئن برآمدگی پر ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں