ضلع بھر سے ناکہ بندیوں کے دوران 09 پستول 05 بندوقیں ، 200 کارتوس جبکہ 1 کلو 500 گرام چرس برآمد

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی ہدایت پر ضلع بھر میں مختلف اوقات میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران ناکہ بندیاں سخت سکیورٹی چیکنگ ، ضلع بھر سے ناکہ بندیوں کے دوران 09 پستول 05 بندوقیں ، 200 کارتوس جبکہ 01کلو 500 گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی ، 130 ریکارڈ یافتہ عادی مجرمان ، مشتبہ افراد گرفتار، دوران ناکہ بندی 360 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے جبکہ 30 افراد کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیر دفعہ 279 پی پی سی کاروائی عمل میں لائی گئی ، 11 گاڑیوں سے فلیش لائیٹس اتار لی گئیں، 360 کمسن ڈرائیوروں سمیت ہیلمٹ نہ استعمال کرنے اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں