ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد پولیس تھانہ سٹی کی دوبتھر میں بدنام ذمانہ منشیات فروش اعجاذ ولد عبدالعزیز کے گھر پر چھاپہ زنی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات جن میں 02 کلو 500 گرام چرس ، 02 کلو 20 گرام ہیروئن ، 980 گرام افیون ، 600 گرام آئس اور رقم مبلغ 98 ہزار روپے منشیات فروشی سے حاصل کی گئی تھی برآمد کر لی گئی منشیات فروش کی بیوی شاہدہ اور سلہڈ کا رہائشی بابر ولد محمد شاہ چھاپہ زنی کے دوران گھر سے گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع ۔
ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او سٹی سردار واجد حسین نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل اور نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز ولد عبدالعزیز جس کے خلاف ایبٹ آباد کے مختلف تھانہ جات میں منشیات فروشی کے مقدمات درج رجسٹرڈ ہیں کے گھر میں چھاپہ زنی کے دوران منشیات فروشی کی بیوی شاہدہ اور سلہڈ کے رہائشی بابر ولد محمد شاہ کو بھاری مقدار میں منشیات اور منشیات فروشی کی رقم سمیت گرفتار کر لیا ۔
چھاپہ زنی کے دوران منشیات فروش کے گھر سے 02 کلو 500 گرام چرس ، 02 کلو 20 گرام ہیروئن ، 980 گرام افیون اور 600 گرام آئس سمیت 98 ہزار روپے منشیات فروشی کی رقم بھی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات 9D اور 11A کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ۔

Police recovered Drugs

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں