ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سے اغواء کیا جانا والے 16 ماہ کا بچہ بازیاب ، ورثاء کے حوالے

ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سے اغواء کیا جانا والے 16 ماہ کا بچہ بازیاب ، ورثاء کے حوالے
تفصیلات کے مطابق 23 جون کی رات کولئی کوہستان حال ڈھانگر مانسہرہ کی رہائشی ماں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون نے 16 ماہ کا بچہ دھوکہ دہی سے اغواء کر لیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ میرپور میں درج رجسٹرڈ ہو کر بچے کی بازیابی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سجاد خان کی براہ راست نگرانی میں کوششیں جاری تھیں ، اس دوران ایبٹ آباد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں متعدد مقامات پر چھاپہ زنیاں عمل میں لائیں جبکہ مقدمہ میں متعلقہ افراد کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا گیا اور بچے کو مانسہرہ سے بازیاب کروا لیا گیا ، مزید جدید خطوط پر تفتیش کا عمل اور ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں کوششیں جاری ہیں جلد ملزمان کی گرفتاری کی امید ہے

Police Recovered kidnapped kid

#AbbottabadPolice

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں