انسدادپولیو مہم کے دوران لاک ڈاون ایریا میں پولیو ویکسینیشن نہیں ہو گی اپنے 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ انسدادپولیو مہم کے دوران لاک ڈاون ایریا میں پولیو ویکسینیشن نہیں ہو گی۔تمام والدین اپنے 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔تمام پولیو ٹیمز کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں شہری وائرس کے پھیلاو کے کنٹرول کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتام پر پولیو ایوننگ ری ویو اور کورونا کی موجودہ صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرانسداد پولیو مہم کے ھوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو مہم کے پہلے روز کے اختتام پر مہم کی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پولیو ٹیمز کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوے ویکسینیشن اور لاک ڈاون ہاوسز میں لاک ڈاون کے دنوں میں ویکسینیشن نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کورونا کی تیسری لہر میں تیزی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع ایبٹ آباد میں ایس او پیز پر عملدرآمد ویکسینیشن اور وائرس کے پھیلاو کے کنٹرول کے حوالے سے محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ صہیب شاہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو ویکسینیشن اور کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹس اور پبلک مقامات پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد، ڈی ایم او آئی ایم یو صہیب شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن، ڈاکٹر اشفاق، ڈی پی سی آر، نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

Polio vaccine in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں