ایبٹ آباد: ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پیپلز پارٹی ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں فضا جئے بھٹو کے نعروں سے گونجتی رہی ۔تقریب میں خیبر پختون خوا کے رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید سلیم شاہ ،ضلعی صدر سرفراز خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری سردار شیراز ،پیپلز ڈاکٹر فورم کے پی کے صدر ڈاکٹر نثار احمد،وائس چیئرمین کینٹ بورڈ فواد علی جدون،سٹی صدر نذیر سواتی ،وسیم عباسی صدر تحصیل لورہ ،تحصیل صدر شیروان ملک الیاس ،افتخار تنولی ایڈووکیٹ ،فخر اسلام فخر ایڈووکیٹ ،لیبر ونگ کےسعید احمد مغل،تحصیل صدر ایبٹ آباد طاہر خان جدون،افتخار خان تنولی نے خطاب کیا ۔اس موقع پرسابق امیدوار صوبائی اسمبلی صدیق ستی ،ڈاکٹر محمد داؤد خان صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے علاوہ ضلعی ،تحصیل اور سٹی کے عہدیدران لائرز ونگ ، پی ایس ایف ،پارٹی کے کارکنان اور خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک تھیں۔یوم تاسیس میں صوبائی رہنما سید سلیم شاہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری سرفراز خان نے اپنے خطاب میں کہا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانیوں کو دنیا میں شناخت دلوائی۔انہوں نے پاکستان کو مستحکم کرنے کے لئے ایٹمی پروگرام اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے 1973 کا آئین اور دستور دیا ۔سید سلیم شاہ کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے قوم کو خوشحال رکھنے کے لئے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ اپنے منشور کا حصہ بنایا اور عوام کی بنیادی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے قائدین نے اپنے خون کے نذرانے دیئے۔مقررین کا کہنا تھا ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک باصلاحیت لیڈر تھے جنہوں ان مشکل حالات میں ملک کی معیشت کو سنبھالا جب ملک دو لخت ہوااور 90 ہزار قیدی واپس لائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معیشت کو سابق حکومت نے تباہ کیا اور ایک فرلانگ کے لانگ مارچ میں ملک کی عوام اور ادارہ کے درمیان خلیج پیدا کیا۔یہ بتائیں صوبہ میں 8 سال سے حکومت کر رہے ہیں آج ان کے پاس ملازمین کے لئے تنخوائیں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ان کے ہر راہ میں رکاوٹ بن کر کھڑی ہے ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے مذید کہا کہ 55 سال قبل پیپلز پارٹی کی بنیاد صرف عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے رکھی گئی جس کو ختم کرنے کے لئے ڈکٹیٹر بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں تمام بڑے منصوبے پیپلز پارٹی کا تحفہ ہیں۔ہزارہ کے عوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر مسائل کے حل کی بنیاد رکھیں۔مقررین کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کا یہ نعرہ اسلام ہمارا دین ہےسوشلزم ہماری معیشت ہے۔جمہوریت ہماری سیاست ہے ۔طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔عوام کو طاقت دیتا ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید پیدا تو جاگیر دار کے گھر پیدا ہوئے لیکن انہوں نے اس جابرانہ نظام کے خلاف بغاوت کی تھی ۔یہ واحد خاندان ہے جس نے غریبوں کی بات کرکے اپنی جانوں کی قربانی دیں ۔پیپلز پارٹی اپنے اداروں کی قدر کرتی ہے۔صوبائی رہنما سید سلیم شاہ کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کو ایبٹ آباد متحد رکھنے کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے ایبٹ آباد کی تین صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کے حلقہ میں الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرکے دکھائیں گے۔کارکنان ایفائے عہد کریں اور پارٹی کو مضبوط بنائیں۔انہوں نے کہا ذاتی حثیت میں تحصیل لوئر تناول میں کروڑوں روپے کی سڑکیں تعمیر کروائی ہیں جن کا نام بھٹو خاندان کے نام پر رکھے ہیں جلد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ ایبٹ آباد میں کروائیں گے،ضلعی صدر سرفراز خان جدون کا کہنا تھا ایبٹ آباد میں کینٹ بورڈ کے الیکشن میں تین امیدوار پارٹی ٹکٹ پر لڑے جن میں ایک جیت کر وائس چیئرمین منتخب ہوئے اور اسی طرح بلدیاتی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ پر لیڈی کونسلر ،جنرل کونسلر اور یوتھ کونسلر کی نشست پر پارٹی کے کارکنان کامیاب ہوئے ہیں۔ضلع میں پارٹی کو فعال کرنے کے لئے اسی جدوجہد کریں گے۔تقریب کے اختتام پر 55ویں یوم تاسیس پر کیک بھی کاٹا گیا
PPP 55th foundation day