ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر شیرازی نے مطالعاتی دورہ پر ایبٹ آباد پریس کلب کے ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

خانیوال(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر شیرازی نے مطالعاتی دورہ پر آئے ایبٹ آباد پریس کلب کے ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا،خانیوال پریس کلب کی کابینہ اور ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر عامر شہزاد جدون کی سربراہی صحافیوں کے وفد کی ملاقات میں بین الاضلاعی معلومات پر تبادلہ خیالات کیا گیا،ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی نے مطالعاتی دورہ پر ایبٹ آباد پریس کلب کے اقدامات پر مبارکباد دی، تعارفی استقبالیہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا چونکہ خانیوال زرعی علاقہ ہے 4تحصیلوں پر مشتمل ضلع میں انڈسٹری کم ہے،چیف سیکرٹری پنجاب کہ ہدایت پر جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو کم کرنے کی سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں،حکومت کی پالیسی کے مطابق ضلع میں عوامی مسائل کے حل اور پرائس کنڑول کے حوالہ سے سختی سے ان کی نگرانی میں مانیٹرنگ کا عمل کیا جاتا ہے،تاکہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی سے عوام براہ راست مستفید ہو سکیں اور میونسپل سہولیات اور دیگر مسائل کو بخوبی حل کرنے کے لئے رابطہ کاری مؤ ثر ہے شہری بلاجھجک بنا کسی پرچی کے ملاقات کرکے اپنی داد رسی کرواتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ضلع میں بطور اسسٹنٹ کمشنر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اس سے ضلع کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، اس موقع پر خانیوال پریس کے صدر لطیف انور جنرل سیکرٹری ندیم مغل کے علاوہ سینئر صحافی طاہر نسیم ،رانا سلیم ،امتیاز اسد ، شاہد انجم،راشد بن امیر،محمد رضا اور دیگر بھی موجود تھے،ایںٹ آباد پریس کلب کے صدر محمد عامر شہزاد جدون ،جنرل سیکرٹری راجہ ہارون ،سینئر صحافی نوید اکرم عباسی نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کی خدماتی محکموں کی جانب سے عوام کو سہولیات فوری پہنچانے کے اقدامات کو سراہا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی پنجاب کا مطالعاتی دورہ صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے علاوہ بین الاضلاعی سطح پر کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنے سے عوام کو براہ راست فوائد حاصل ہونگے،ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی کا کہنا تھا خانیوال پریس کلب کے صحافیوں کا انتظامیہ سے بہتر لیزان ہے ،مثبت صحافت کے فروغ میں ان کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انہی کی وساطت سے ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافیوں کے کردار سے آگاہی ملی ہے جس کا تذکرہ ہوتا ہے،انہوں نے گڈ گورنس کے حوالہ سے خیبر پختونخوا کا جنوبی پنجاب سے موازنہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا ہے ،اختتام پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب پر شکریہ ادا کیا اور ایبٹ آباد پریس کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پریس کلب کا میگزین بھی پیش کیا

press-club-abbottabad-khanewal-visit

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں