ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا،سابق تحصیل ناظم سیف اللہ خان جدون ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی ،ایس ایس پی ٹریفک طارق خان،ایس پی ہیڈکوارٹر ملک اعجاز،سابق ایس پی انوسٹی گیشن میاں رضا کاکا خیل مسلم لیگ حویلیاں کے سید مراد عل شاہ ، ،مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر سردار عبدالرشید ،صوبائی صدر سید عابد شاہ ترمذی ،ضلعی جائنٹ سیکرٹری انورداد ستی ،پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر راحیل شہزاد ،ڈاکٹر شمس الرحمن ،سادات سماجی تحریک خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری حسن شاہ ،جرگہ کونسل سادات سماجی تحریک کے چیئرمین طالع زر عرف گل پاجی،مفتی زین العابدین، کے علاوہ دیگر نے صدر پریس کلب سردار نوید عالم جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،اے یو جے کے صدر سید طاہر شاہ ،سیئنر نائب صدر پریس کلب محمد اشفاق ،نائب صدر سید کمال شاہ ،جائنٹ سیکرٹری عبدالواسع خان،اسسٹنٹ سیکرٹری دلدار احمد ستی ،سینئر نائب صدر اے یو جے سہیل عباسی سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ،نومنتخب صدر سردار نوید عالم جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ،سید طاہر شاہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد پریس کلب پر شہر کے عمائدین تمام شعبوں کے زمہ داران کا اعتماد اس بات کی دلیل ہے کہ زمہ دارانہ صحافت کے فروغ اور امن امان کے قیام اور مثبت تنقید سے مسائل کی نشاندہی جرات مندی سے کی جارہی ہے انہوں نے کہا منتخب کابینہ سابقہ روایات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے جدوجہد جاری رکھے گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں