ما ہ رمضان کے دوران اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جائے گا خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ما ہ رمضان کے دوران پرائس چیکنگ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی یقینی بنائی جائے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں رمضان پرائس کنٹرول کے حوالے سے انتظامی و ضلعی افسران کے منعقدہ اجلاس صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مرستیال موبائل ایپ کو استعمال میں لایا جائے اورشہریوں کی جانب سے موصول شکایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے مہنگائی کا سدباب یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-III، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ،سسٹنٹ ڈا ئیر یکٹر انڈسٹریز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، نمائندہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی، ٹی ایم اے نمائندگان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
DC price-control-meeting

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں