وزیر اعظم عمران خان سمیت پوری جماعت انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہے: پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون

ایبٹ آباد: پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت پوری جماعت انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہے اور انتظامی بنیادوں پر صوبہ ہزارہ کا قیام یہاں کے باسیوں کا حق ہے عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے مگر اپوزیشن جماعتیں اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہونے دے رہی اور نت نئے مسائل کھڑے کر رہی ہیں ہمارے دور میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے بڑے پیمانے پر قانون سازی کی گئی ہے میڈیا کے مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں اور ان کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب و یونین آف جنرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں اپنی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پریس کلب و یونین آف جنرنلسٹس کے عہدیداران سردار نوید عالم، سردار شفیق احمد، سید طاہر حسین شاہ، پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چوہدری، سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب راجہ محمد ہارون، سابق تحصیل ناظم اسحاق ذکریا، واسا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سرفراز خان جدون و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عظمیٰ ریاض جدون نے پریس کلب و یونین آف جنرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کو یادگاری شیلڈ بھی دیں اس موقع عظمیٰ ریاض جدون نے کہا ہے کہ ریجنل میڈیا سمیت قومی میڈیا کو درپیش مسائل کو اسمبلی فلور پر اجاگر کیا جائے گا اور ان کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اسے مضبوط کیا جائے گا کیونکہ مضبوط میڈیا ہی اس ملک کی تعمیر و ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے تاہم اپوزیشن کو یہ چیز ہضم نہیں ہو رہی کہ ملک ترقی کرے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہو اور وہ آئے روز طرح طرح کے احتجاجوں کے ذریعے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

PTI MNA Uzma Riaz Jadoon

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں