پشاور: گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیرصدارت پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے مالی مسائل سے متعلق اجلاس

پشاور: گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیرصدارت پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے مالی مسائل سے متعلق اجلاس

پشاور: اجلاس میں پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی، انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی یونیورسٹی پشاور، زرعی یونیورسٹی پشاور کے مالی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

پشاور: گورنر کی مذکورہ یونیورسٹیوں کو ہائرایجوکیشن کمیشن اور محکمہ اعلی تعلیم کے ساتھ مل کرمالی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس تجاویز تیارکرنیکی ہدایت

پشاور: پشاور کی مذکورہ چار یونیورسٹیوں کے مالی مسائل کو خصوصی ترجیحات میں حل کیاجائیگا، گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان

پشاور: گورنرنے اسلامیہ کالج کی مکمل اراضی، مالیت اور اس کے استعمال کی مکمل تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

پشاور: پتہ چلناچاہیے کہ اسلامیہ کالج کے اثاثے کہاں اور کس طریقے سے استعمال کئے جارہے ہیں، گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان

پشاور: اسلامیہ کالج کے مکمل اثاثوں کے حقائق سامنے لائے جائیں، گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان

پشاور: مشترکہ جامع حکمت عملی کے ساتھ یونیورسٹیوں کے مالی مسائل مستقبل بنیادوں پرحل کئے جائیں گے، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان

پشاور: بطور چانسلر پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کو درست سمت پر گامزن کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہوں، گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان

پشاور: بعض وائس چانسلرزدرست فیصلے کررہے ہیں، ذمہ دار ی کو حقیقی معنوں میں ذمہ داری سمجھناچاہئیے، گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان

Public sector Universities

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں