صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی کے پرسنل سٹاف کے پانچ افراد کورونا وائرس میں مبتلا

صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی کے پرسنل سٹاف کے پانچ افراد کورونا وائرس میں مبتلا هو گئے،لودھی ہاؤس پبلک ڈیلنگ کے لئے بند کر دیا گیا

۔
اس ضمن میں تفصیلات بتاتے ہوئے صوبائی وزیر الحاج قلندر خان لودھی کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے صوبائی وزیر سمیت ان کے پرسنل سٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جس میں صوبائی وزیر قلندر خان لودھی اور کا ٹیسٹ منفی جبکہ سٹاف میں سے پانچ افراد جن میں 3 گن مین محمدجہانگیر ،محمداسد ، ولی محمد، ڈرائیور آصف اور کُک صادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے پیش نظر لودھی ہاؤس دو ہفتوں کے لئے بپلک ڈیلنگ کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا جبکہ متاثرین کو قرنطینہ کر دیا گیا ھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں