اسلام آباد: قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطری اخبار کی سرمایہ کار اتھارٹی نے اعلان کیا ہےکہ اس کا پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےکا منصوبہ ہے۔
سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں متوقع ہے
اخبار کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کے موقع پرکیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق قطرپاکستان میں مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرےگا۔ اور کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔
Qatar-investment-in-Pakistan
#QATAR