قومی وطن پارٹی نومبر کے پہلے ہفتے میں ملک بھر کی طرح مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرےگی

قومی وطن پارٹی نومبر کے پہلے ہفتے ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرےگی تحریک انصاف حکومت IMF کے ایجنڈے پر کام رہی ہے قومی وطن پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان نے ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کٹھپتلی اور نام نہاد حکومت نے ریکارڈ توڑ مہنگائی کر کے عوام کا جینا محال کر کے رکھ دیا ہے قومی وطن پارٹی نے گزشتہ بجٹ میں واضح پیغام دیا کہ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو گا حکومت آئی ایم ایف کے اشارے پر چل رہی ہے پیڑول,ادویات اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا پیٹرولیم مصنوعات کی سمری میں5روپے اضافہ جبکہ شہنشاہ اعظم نے 10روپے اضافہ کیا تین ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں30روپے اضافہ کر کے دنیا کے ممالک میں ریکارڈ بنا لیا ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں عام آدمی سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا جرائم کی شرح میں اضافہ کی وجہ مہنگائی ہے انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا قومی وطن پارٹی نومبر کے پہلے ہفتے ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں PDM کی دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی حکومت نے ٹیکسس میں اضافہ کر کے 23لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا اب حکومت پر 40ہزار ارب کا قرضہ ہے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے حکم پر مہنگائی کے طوفان میں عوام کی داد رسی کے لئے شہر شہر گلی گلی کوچے کوچے احتجاجی مظاہرے کریں گے اب حکومت بلدیاتی انتخابات کے بجائے ضمنی انتخابات کروانے پر غور کرے اگر حکومت نے مہنگائی میں کنٹرول نہ کیا تو قومی وطن پارٹی کے جیالے عوام کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں