مون سون بارش سے کینٹ بورڈ کی حدود میں مکینوں کا کرڑوں مالیت نقصان ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

ایبٹ آباد : مون سون بارش سے کینٹ بورڈ کی حدود میں مکینوں کا کرڑوں مالیت نقصان ہونے پر احتجاجی مظاہرہ پی ایم اے روڈ کو حسن ٹاؤن چوک سے گھنٹوں بند کیا ،ضلعی ،کینٹ بورڈ افسران ،پولیس کے اعلی حکام ،حساس ادارے کے افسران کی موجودگی میں مذاکرات ،نقصانات کے تخمینہ اور ازالہ کے کمیٹی تشکیل پر احتجاج ختم کیا ،پیر اور منگل کی درمیانی شب مون سون بارش سے کینٹونمنٹ بورڈ کی حدود بلال ٹاؤن ،حسن ٹاؤن ،گرگا سمیت ملحقہ علاقے زیر آب آگئے تھے نکاسی آب نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے گھریلو قیمتی اشیاء ،گاڑیاں مکمل ناکارہ ہو کے رہ گئیں اور دکانات میں بھی پانی جمع ہونے سے تاجروں کو کروڑوں مالیت نقصانات کا سامنا ہوا ہے ،بارش کے نتیجہ میں نکاسی آب نالوں کی بندش پر علاقہ کے مکینوں نے بڑی تعداد میں پی ایم اے روڈ پر جمع ہو کر دھرنا دیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آمین الحسن کی مزاکرات کی کوشش ناکام رہی ،کینٹ بورڈ کے ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محمد عامر ،کرنل وقاص ،اور ایس ایس پی ہیڈکواٹر ملک اعجاز نے مشتعل مظاہرین سے مذاکرت کئے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ مکینوں کے نقصانات کے ازالہ کے لئے ہر وارڈز سے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو متعلقہ افسران کے ہمراہ گھر گھر سروے کرکے رپورٹ مرتب کرے گی ،احتجاجی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی مرکزی شوریٰ کے ممبر سابق ضلعی امیر عبدالرزاق عباسی نے حکومت سے متاثرین کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ نکاسی آب پر پختہ تجاوزات کو ختم کرکے آئندہ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ،کینٹ بورڈ کے مکینوں نے کینٹ افسران کی جانب سے نقصانات کے ازالہ کی یقین دہانی پر گھنٹوں احتجاج کے بعد موخر کیا ۔

Road Block resident of Cantt area

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں