شہر کے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس کو حل کرنے کے لئے پہلے کی طرح مل کر جدوجہد کریں گے: سابق تحصیل ناظم سیف اللہ خان جدون

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)سابق تحصیل ناظم سیف اللہ خان جدون نےکہا ہے کہ شہر کے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس کو حل کرنے کے لئے پہلے کی طرح مل کر جدوجہد کریں گے ایبٹ آباد پریس کلب نے مثبت صحافت سے نام کمایا ہےان خیالات کااظہار انہوں یہاں ایبٹ آباد پریس کلب کے چالیس سال مکمل ہونے پر مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے سرکردہ شخصیات کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا
تقریب میں سابق ضلع ناظم کرنل ریٹائرڈ غلام مصطفی خان جدون ،کرنل ریٹائرڈ سردار شبیر،ایس ایس پی ٹریفک طارق خان، ماہر تعلیم عبدالواحد سراج میر،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا انیس الرحمن ،مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ذوق ، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد ،سابق امیدوار قومی اسمبلی طارق سلطان ،پی ٹی آئی کے محفوظ الرحمن معروف شہراء،ادیبوں کےعلاوہ سرکردہ افراد شریک تھے،سیف اللہ خان جدون کا کہنا تھا ایبٹ آباد پریس کلب سے دیرینہ مراسم ہیں یہاں کے صحافیوں نے معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کئے ہیں ،قبل ازیں مقررین نے اپنے خطاب میں پریس کلب کے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور صوبہ اور ملکی سطح پر اپنے کام کی وجہ نام بنایا،مقررین کا کہنا تھا معاشرے کی اصلاح میں میڈیا کا اہم کردار ہے،امن آمان کے قیام اور ضلع کی پسماندگی ختم کرنے میں عوام کو شعور دیا ہے،چونکہ میڈیااہم ستون ہےتو اس کی زمہ داری بھی زیادہ ہے،

تقریب میں ایبٹ آباد کے معروف ادیبوں اور شعراء عبدالواحد میر ،سعید ناز، پروفیسر بشیر احمد سوز ،میجر ریٹائرڈ امان اللہ ،امتیاز الحق ،ڈاکٹر عامر سہیل ،احمد ریاض ،ضیاء شاہد ،عبدالوحید بسمل ،سعد اللہ سراج ،سہیل احمد صغیر ،پروفیسر یحیی خالد ،سلطان سکون ،احمد مجاہد کو ایبٹ آباد پریس کلب کی اعزازی رکنیت دی گئی،تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر پٹرولیم آمان اللہ خان جدون کے فرزند سابق تحصیل ناظم سیف اللہ خان جدون نے مختلف شعبوں میں سرکردہ شخصیات کو ایبٹ آباد پریس کلب کی جانب سے ایوارڈ بھی دیئے گئے اور مہمان خصوصی کو صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے یادگاری شیلڈ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں