ملک میں مہنگائی پر اسمبلی خاموش ہے گردشی قرضے دو ہزار ارب کو پہنچ چکے ہیں، جو عوام کی سے نکالے جا رہے ہیں: سردار مہتاب احمد خان

ایبٹ آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق گورنروسابق وزیر اعلی خیبر پختون خوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی پر اسمبلی خاموش ہے گردشی قرضے دو ہزار ارب کو پہنچ چکے ہیں، جو عوام کی سے نکالے جا رہے ہیں، حکومت کو ایک دن بھی چلنے نہیں دینا چائیے ،موجودہ تاریخ کی ظالم ترین حکومت کی مہنگائی سے غریب افراد کے بچوں کی پرورش مشکل ہو چکی ہے ،تنخواہ دار ،چھوٹا دکاندار ،ریڑھی والے کی زندگی مشکل ہے، ڈر ہے سرکاری ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر لوگوں کے گھروں میں ڈاکے ڈالیں گے،عوام دشمن حکومت ٹک نہیں سکتی اگر حکومت نے اپنے آپ کو ٹھیک نہ کیا تو ملک میں غدر ہوگا،جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا،ملک کی بڑی اپوزیشن جماعتیں صیح فیصلے کریں، مسلم لیگ ن کی بھی بڑی زمہ داری ہے میاں شہباز شریف جو پارٹی کے صدر ہیں ان سے بڑی امید کرتا ہوں اس بات سے اگائی رکھنا پڑے گی اورمسلم لیگ ن کو اگلے الیکشن کے لئے تیار کرنے کے لئے بنیادی فیصلے کرکےجماعت میں سازش کرنے والوں کو کان سے نہیں جوتے مار کر بائر نکالیں، ہم کسی جگتو فرنٹ کو نہیں مانتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے ماہانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا جب کہ اس موقع پر سینٹر بیرسٹر جاوید عباسی ،ضلعی صدر سابق صوبائی وزیر ایوب خان آفریدی ،سینئر نائب صدر سردار عبد الرشید ،ضلعی جنرل سیکرٹری ملک محمد شفیق ،سٹی جنرل سیکرٹری ندیم مغل ،محمد اشفاق ، سردار زوق ،احمد نواز خان ،طاہر خان تنولی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،سابق گورنر خیبر پختون خوا سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا صوبہ میں پارٹی کا شیرازہ بکھر چکا ہے،یہ وہ جماعت ہے جس کو ہم نے اپنے خون سے سینچا ہے،یہ کوئی معمولی قربانی نہیں ہے خاص طور پر فوجی آمریت کے دور میں جب مرکزی قیادت ملک سے جلاوطن تھی تو ہزارہ کے کارکنان نے نہ صرف جماعت کو ژندہ رکھا، بلکہ آمریت کے مقابلے میں ہر اول دستے کے طور پر اپنے آپ کو پیش کیا ،یہ معمولی باتیں نہیں یہ جماعت کی قیادت اور ہم سب کو یاد رکھنا چائیے،انہوں نے کہا کہ یہ بات تقویت دیتی ہے مسلم لیگ ن سے جذباتی وابستگی بھر پور عیاں ہے ،فخر ہے ہماری ٹیم میں نوجوان ،بزرگ جو سیاسی طور پر تربیت یافتہ ہی قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر میاں شہباز شریف کے جانثار ساتھی ہیں اور جماعت کے وارث اور سرمایہ ہیں اس کے علاوہ کسی مسلم لیگ کو نہیں مانتے ،لیکن افسوس ہے بڑی جماعتوں میں ایسے سازشی عناصر ہیں جو چور دروازے سے گھس کر نقب زنی کرتے ہیں ،یہ منافقین کا وہ ٹولہ ہے جو ہر دور میں حق ،سچ کو روکنے کے لئے منصوبہ بندی سے لایا جاتا ہے،یہ سازش کے تحت جماعت کو نقصان پہنچانے کے لئے لائے گئے ہیں، جو شیرازہ بکھیر سکے،ہماری زمہ داری کارکنان کے جذبوں کو ذندہ رکھنا ،مایوسی سے بچانا ،جماعت کو منافقین سے بچانے اور ملک کو بچانے کے لئے قائد میاں محمد نواز شریف کے ہر اول دستے کے طور پر کام آنے کی ہے،یہ قیادت کی زمہ داری جو جماعت میں نقب لگاتے ہیں ان کو کان سے نہیں جوتے مار کر بائر نکالیں،یہ کون لوگ ہیں جو کسی تاریخ کے حادثہ پر اسمبلی میں پہنچ جائیں اس کا یہ مطلب نہیں وہ عوام کے نمائندے ہیں کاغذی نمائندے عوام کے دلوں میں نہیں رہ سکتے،جب الیکشن کا وقت آیا تو تو دیکھیں گےجماعت کو ضلع سے صوبہ تک پہنچائیں گے،سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا یہ حکومت جو اپنے آپ کو جمہوری حکومت کہتی ہے ملک میں جمہوریت نہیں آمریت ہے،جس طرح میڈیا کا گلہ گھونٹا جارہا ہے،ایک آرڈینس کے تحت میڈیا پر پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، صاف آگاہ کرتا ہوں اگر حکومت نے آرڈیننس نافذ کر دیا تو ملک میں انارکی پھیلے گی،جمہوریت جو پہلے ہی کمزور پاؤں پر کھڑی ہے سیاسی جماعتیں بھی تخریب اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اس سے جمہوریت کا مستقبل مخدوش ہوگا،ملک میں جمہوریت کے قربانیاں دینے والی جماعت مسلم لیگ ن کے لئے سوچنے کا مقام ہے،پڑوس ملک میں امریکہ نے تیس سال بعد عبرت ناک شکست کھائی ہے امریکی اور نیٹو فوج کے انحلا سے گڑبڑ کا امکان ہے ،اگر افغانستان میں بدامنی ہوئی تو پاکستان بھی اس سے متاثر ہوگا،دوسری دنیا میں بھی چین اور پاکستان کی لازوال دوستی دشمنوں کو نہیں بھائے گی،اس لحاظ سے پاکستان دباؤ کا شکار رہے گا۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ماہانہ اجلاس ضلع میں تحصیل کی سطح پر تجویز کی منظوری دی گئی۔

Sardar Mehtab Abbasi
Ex-Governor
Ex-Chief Minister

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں