عوام رمضان سستابازارمیں موجودآٹا،گھی،چینی سمیت دیگراشیاء کم منافع پر خریدسکتے ہیں: صوبائی وزیرِمال الحاج قلندرخان لودھی

حویلیاں : حکومت نے عوام کی سہولت کے لئے رمضان سستابازارمیں تمام اشیاء فراہم کر دیں ہیں،عوام رمضان سستابازارمیں موجودآٹا،گھی،چینی سمیت دیگراشیاء کم منافع پر خریدسکتے ہیں،ضلعی انتظامیہ عوامی ضرورت کے مطابق تمام سستابازاروں میں سامان کی فراہمی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرِمال الحاج قلندرخان لودھی نے اسسٹنٹ کمشنرعکاشہ کرن ٹی ایم او حویلیاں سجادحیدرناظم سہراب احمداورشانی خان کے ہمراہ رمضان سستابازارکے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کروڑوں روپے کی سبسڈی سے صوبہ بھر میں رمضان سستابازاروں کا انعقاد کر کے ماہ مبارک میں عوام کو سستی اورمعیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل ااستعمال کئے ہیں صوبائی وزیرقلندر لودھی نے کہا کہ عوام ان بازاروں میں موجود اشیاء خوردونوش کی خریداری کر کے مقامی تاجر برادری کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ معاشرے میں موجود گراں فروشوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے قلندرلودھی نے کہا کہ حویلیاں سستابازارمیں ٹی ایم اے نے مناسب سہولیات کے ساتھ غریب ریڑھی بانوں اوردیگر دوکانداروں کو کھلی جگہ دے کر عوام اورتاجر برادری کو کاروبارکا موقع دیا ہے انہون نے کہا کہ رمضان سستابازارکو کامیاب بنانے میں ایوان تجارت حویلیاں کے تمام ٹریڈ نے مثبت کرداراداکیا ہے اب عوام کی ذمہ داروی ہے کہ وہ اس حکومتی ریلیف سے فائدہ اُٹھائیں اس موقع پر انہوں نے عوامی شکایت بھی سُنیں اورٹی ایم اے حویلیاں کو رمضان سستابازارکو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

Sasata bazar havelian

Qalander Khan Lodhi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں