سیور ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی ملک ساجد اعوان کو صحت کے شعبہ میں گرانقدر خدمات پر ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ایبٹ آباد: سیور ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی ملک ساجد اعوان کو صحت کے شعبہ میں گرانقدر خدمات پر ایوارڈ سے نواز دیا گیا ،صدر سٹیلر اینڈ رے ڈاکٹر رابعہ گل اور ڈاکٹر عظیم خٹک نے بہترین سماجی خدمات پر ساجد اعوان کو ایوارڈ دیا،سیور ویلفیئر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے غریب نادار افراد کے لئے لاتعداد مفت میڈیکل کیمپ لگائے گئے اور بلڈ کیمپ لگا کر ڈونرز میں آگاہی پیدا کی،معروف سماجی وسیاسی شخصیت بانی سیور ویلفیئر آرگنائزیشن ملک ساجد اعوان کو مختلف شعبوں کی طرح شعبہ صحت میں بے لوث خدمات پر صدر سٹیلر اینڈ رے ڈاکٹر رابعہ گل اور ڈاکٹر عظیم خٹک نے خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں سماجی خدمات میں پیش پیش رہنا قرب الٰہی کا زریعہ ہے،مستحق افراد کی ضرورت کا احساس کرنا مہذب معاشرے کی دلیل ہے ،انہوں نے ملک ساجد اعوان کی خدمات پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سماجی تنظیموں کا فعال کردار پسے ہوئے طبقہ کی ترجمانی کرنا ہے ،ڈاکٹر رابعہ گل کا کہنا تھا ملک ساجد اعوان کی سماجی خدمات قابل تقلید ہیں

saver welfare organization

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں