‏کورونا کیسز میں اضافے کے باعث پشاور،لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت چاروں صوبائی وزراء تعلیم اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا اجلاس، اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا

وفاقی وزیر شفقت محمود اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز کے بارے میں گفتگو کی گئی، تفریحی مقامات، ہوٹل، شادی ہال اور دیگر انڈسٹریز کی بحالی پر بھی مشاورت کی گئی۔

پشاور،لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پشاور15 مارچ سے 28 مارچ تک چھٹیوں کا اعلان. ‏کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تمام پارکس شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ،15 اپریل تک شادی ہالوں کے اندر تقریبات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ. سینما ہالز پر بھی پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ دفاتر میں پچاس فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے، تفریحی مقامات کے بھی اوقات کار طے کیے گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس میں تعلیمی اداروں اور مختلف شعبوں کی بحالی یا بندش پر غورکیا گیا ۔

‏ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے کی پابندی برقرار، ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی پالیسی جاری رہے گی،
‏‏این سی او سی گھر سے 50 فیصد عملےکے کام کرنے کی پالیسی کی حمایت، ‏صوبے 50 فی صد ورک پالیسی پر متفق ہیں، ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائنگ کی پابندی پر 15 روز کی توسیع کی گئی، ان تمام فیصلوں پر دوبارہ نظر ثانی 12 اپریل کو کی جائے گی.

school closed from 15 march to 28 March 2021

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں