ہزارہ پولیس طلبہ کو کرونا سے بچاؤ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی- ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن

ہزارہ پولیس طلبہ کو کرونا سے بچاؤ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی، قاضی جمیل الرحمن ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈی آئی جی ہزارہ ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے ہزارہ کے تمام ضلعی پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کر دیا گیا ہے ہزارہ پولیس سکول کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور چھوٹے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائے گی لہذا ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے یہ ہدایات جاری کریں کہ وہ متعلقہ محکمہ کے تعاون سے تعلیمی اداروں کا دورہ کرے اور جو تعلیمی اداروں حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد نہیں کررہے ہیں انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور انکی رپورٹ افسران بالا کو بھی ارسال کریں کیونکہ یہ پاکستان کا مستقبل ہے اور انکی جانی تحفظ کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بھی رعایت نہیں کی جاسکتی، سکول انتظامیہ کو بھی اس چیز کا پابند بنایا جائے کہ وہ سکول و کالجز کے باہر زیادہ رش نہ بننے دیں اور طلبہ و طالبات کو سختی سے عملدرآمد کروائے تاکہ کرونا وائرس دوبارہ سے نہ بڑھ سکیں۔ اسکے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی انتظامات کابھی جائزہ لیا جائے۔ ٹریفک پولیس اہلکار ایسی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں جن میں گنجائش سے زیادہ سکول بچوں کو بیٹھایا ہوا اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ کررہے ہوں یا پھر بچوں کو جنسی حراساں کرنے کی شکایات پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے تاکہ بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات کو روکا جاسکے۔ ٹریفک پلان کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ سکول اوقات میں ٹریفک روانی بہتر انداز سے جاری رہے تاکہ سکول و کالجز کے صبح اور چھٹی کے اوقات کار میں ٹریفک کے انتظامات کو بہتربنایا جائے اور ٹریفک پلاننگ میں تبدیلی کرتے ہوئے سکول ٹائمنگ کے دوران بچوں کے سفر میں آسانیاں پیدا کریں تاکہ وہ بچے اپنے سکول و کالجز کو بروقت پہنچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں