سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت خیبر پختونخواہ کا ضلع ایبٹ آباد کا دورہ

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت خیبر پختونخواہ میاں شکیل احمد کا ضلع ایبٹ آباد کا دورہ
انہوں نے رمضان سستا بازار تحصیل حویلیاں اور ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ بھی انکے ہمراہ موجود رہےاورانہیں رمضان بازار میں بازار سے کم نرخوں پر اشیاء کی فراہمی اور لوگوں کے لیے سہولیات کے حوالے سے بریف کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد،ریجنل میونسپل آفیسر اعجاز رحیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او ایبٹ آباد بھی موجود رہے مانیٹرنگ کے فرائض سر انجام دیے۔

secretary local govt visited district Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں