ایبٹ آباد میں موجود قدرتی آبشار(سجیکوٹ اور امبریلہ بیری) میں تیراکی اور نہانے پر پابندی/ دفعہ 144 کا نفاذ

ایبٹ آباد میں موجود قدرتی آبشار(سجیکوٹ اور امبریلہ بیری) میں تیراکی اور نہانے پر پابندی/ دفعہ 144 کا نفاذ
ٹی ایم او حویلیاں کو آبشار کو بھاری پتھروں کے زریعے فِل کرنے اورچاروں اطراف کانٹے دار تار لگانے کی ہدایات۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب محمد مغیث نے شہریوں کی جان کی حفاظت کے لیے سجیکوٹ اور امبریلہ بیری آبشار میں داخلے، تیراکی اور نہانے پر پابندی عائدکرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاز کیا ہےجس کے تحت محکمہ پولیس کو اختیاردیا گیا ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائے۔ اس کے علاوہ ٹی ایم او حویلیاں کو ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ مذکورہ آبشاروں کو بھاری پھتروں کے زریعے فِل کرے اور آبشار کے چاروں اطراف کانٹے دار تار لگائی جائے تا کہ مستقبل میں کسی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں