سینیٹ انتخابات کے حوالے سے انتخابی پروگرام آج جاری

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے انتخابی پروگرام آج مورخہ 11 فروری 2021 کو جاری ہو گیا ہے۔ انتخابی پروگرام کے مطابق امیدواران کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری 2021کوریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے درج ذیل ریٹرننگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔
۱۔ وفاقی دارالحکومت جناب ظفر اقبال حسین، سپیشل سیکرٹری، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، اسلام آباد
۲۔ صوبہ پنجاب جناب غلام اسرار خان، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور۔ آفس 10 کورٹ سٹریٹ، لاہور ۳۔ صوبہ سندھ جناب اعجاز انور چوہان، صوبائی الیکشن کمشنرسندھ کراچی۔ آفس بلاک نمبر44-A
شاہراہ عراق صدر کراچی
۴۔ صوبہ خیبرپختونخواہ جناب شریف اللہ، صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخواہ،پشاور۔ آفس پشاور گالف کلب
گیٹ نمبر2 شامی روڈ پشاور کینٹ
۵۔ صوبہ بلوچستان جناب محمد رازق، صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان، کوئٹہ۔ آفس برگنزہ ویلاز، سٹریٹ نمبر1
نزد زرگون روڈ، کوئٹہ
2۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 14 فروری 2021 کو آویزاں کی جائے گی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 تا 16 فروری2021 ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہو گی۔جانچ پڑتا ل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسران کی جانب سے درست قرار دیئے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکئے جانے کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حتمی تاریخ 18 فروری2021 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2021 مقرر ہے۔ ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری کو آویزاں کی جائے گی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری 2021 مقرر ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرستیں 23 فروری 2021کو آویزاں کی جائیں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد کوئی بھی امیدوار 2 مارچ2021 دن بارہ بجے تک مقابلے سے دستبردار ہو سکے گا۔ سینیٹ کے انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ 2021 کو ہو گی۔
3۔ سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ اپنے نامزدامیدواروں کو باضابطہ پارٹی سر ٹیفکیٹ جاری کر دیں تا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ مطلوبہ سر ٹیفکیٹ امیدواروں کی جانب سے منسلک کیا جا سکے۔

#SenateElection
#senate election schedule announced today
#Election in Pakistan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں