ایبٹ آباد سینئر سول جج اسلام دین اور سید زاہد شاہ ایڈیشنل ڈسڑکٹ جج کے اعزاز میں الوداعی تقریب

آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام پروگرام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدالت کے باہر منعقد ہوا سینئر سول جج اسلام دین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناظر, نائب ناظر, شفیق,اسد وجملہ سٹاف نے جو محبت دی جو مدتوں یاد رکھیں گے عدلیہ ایک مقدس پیشہ ہے انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دوران ڈیوٹی کوشش کی ہے انصاف کے تقاضے کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئیے جائیں ماتحت عملے کا مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے تعنیاتی کے دوران عزت بخشی اس کو تاحیات یاد رکھوں گا آل پاکستان جوڈیشل ایسوسی ایشن چیئرمین شفیق احمد,صدرخورشید عباسی جنرل سیکرٹری سردار وقار نے کہا سینئر سول جج اسلام الدین نے دوران تعنیاتی جو تعاون ماتحت عملے سے کیا قابل تحسین ہے ایک ضلع سے کسی دوسرے ضلعے میں تبدیل ہو جانا سروس کا حصہ ہے انہوں نے کہا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جہاں بھی رکھے خوش رکھے اور اپنے حفظ ایمان میں رکھے انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد سے تبدیل ہونے والے ایڈیشنل ڈسڑکٹ جج زاہد شاہ کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس موقع پر نصرت ناز ایکٹنگ سیشن جج, مدثر شاہ ترمذی ایڈیشنل سیشن جج, ندیم محمد ایڈیشنل سیشن جج, طارق عباس ایڈیشنل سیشن جج, اشتیاق احمد سینئر سول جج و سینئر سول ججز, سینئر اہلکاران سردار نثار,ظفر اقبال محرران کے علاوہ ججز کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور گارڈز کے علاوہ عدالتی سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریفریشمنٹ کے بعد تبدیل ہونے سینئر سول جج اسلام الدین کو رخصت کیا

senior civil judge Abbottabad farewell

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں