سینیئر صحافی اور نوائے وقت کے سینیئر رپورٹر سہیل عبدالناصرکی رسم قل ادا کر دی گی

سینیٹر شبلی فراز کا سینئر صحافی سہیل عبدالناصر کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار۔
سہیل عبدالناصر پیشہ وارانہ اصولوں پر کاربند صحافی تھے
وہ ذاتی طور انتہائی کھرے کردار کے مالک شخص تھے، شعبہ صحافت میں انکی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی
سینیئر صحافی اور نوائے وقت کے سینیئر رپورٹر سہیل عبدالناصر کرونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ انہیں گزشتہ روز نمازہ جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں صحافیوں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سینیٹر شبلی فراز، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، مریم اورنگزیب سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے سہیل عبدالناصر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور تین کم سن بچے چھوڑے ہیں۔ مرحوم گزشتہ تین دہائیوں سے نوائے وقت کے ساتھ وابستہ تھے۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم اے کیا اور نوائے وقت کے ساتھ بطور سب ایڈیٹر وابستہ ہو گئے جس کے بعد انہیں رپورٹنگ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں جسے انہوں نے کما حقہ ادا کیا۔ وہ دفاعی اور خارجہ امور پر دسترس رکھتے تھے۔
سہیل عبدالناصر اے پی پی اسٹیشن مینیجر ایبٹ آباد حامد ظفر کے بڑے بھائی تھے
اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں