ایبٹ آباد کا ایک اور سپوت ماں دھرتی پہ قربان

ایبٹ آباد کا ایک اور سپوت ماں دھرتی پہ قربان, آواران میں شہید ہونے والےپاک فوج کے حوالدار شعیب کو نواں شہر میں سپردخاک کردیاگیا
مادروطن کی حفاظت پر مامور حوالدار شعیب بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں وطن پر جان قربان کر گٸے جنکا انکے آباٸ شہر ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں نماز جنازہ ادا کیا گیا
جسکے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا شہید کے سوگوران میں دو بیٹیاں ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں شہید حوالدار کے دس سالہ بیٹے معاذ نے اپنے والد کی شہادت کے حوالے سے کہا کہ انہیں اپنے والد کی شہادت پر فخر ہے اور میں بھی اپنے ملک کی خاطر جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا شہید کی نماز جنازہ کے موقع پر ایبٹ آباد کی سماجی و سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں