وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شہدا پیکیج کے تحت کورونا سے شہید ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ورثاء میں چیکس تقسیم

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شہدا پیکیج کے تحت کورونا سے شہید ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ورثاء میں چیکس تقسیم کیے۔

وزیر اعلی نے نو شہداء کے ورثاء میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔

ان نو شہداء میں ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر فیصل قریشی، ڈاکٹر سلطان زیب، پیرا میڈک گل وسیم، پیرا میڈک منیر خان، پیرا میڈک وحید خان ، پیرا میڈک عمر جلال، کلاس فور ممتاز خان اور ٹیکنیشن گل علیم شامل ہیں۔

اب تک صوبے کے دس شہید ہیلتھ ورکرز کے ورثاء کو امدادی چیکس دئے گئے ہیں۔

شہداء پیکیج کے تحت شہید ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ورثاء کو 70 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے امدادی چیکس دیے گئے۔

چھ مزید شہداء کے ورثاء کو بھی بہت جلد چیکس دیے جائیں گے۔

کورونا صورتحال میں طبی عملے کا کردار قابل تحسین ہے، محمود خان

فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں،محمود خان

صوبائی حکومت طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، وزیر اعلی

صوبائی حکومت ان شہداء کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی، محمود خان

صوبے میں تمام ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا عمل تقریبا مکمل ہوچکا ہے، محمود خان

فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو مزید سہولیات بھی فراہم کریں گے، محمود خان

shaheed package for health workers

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں