دجالی نظام کا وار خاندان کے نظام پر ھے۔پاکستان کی عورت نے اس خاندانی نظام کو سنبھالا ھوا ھے۔سراج الحق

اسلام آباد: استحکام خاندان پر میڈیا کانفرنس میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ
آج کی دنیا میں جو ابلیسی اور شیطانی نظام موجود ہے اس کا سب سے پہلا وار خاندانی نظام پر ہوتا ہے۔
خاندانی نظام کو مستحکم کرنے کے لیے عورت اور مرد کےحقوق اور فرائض میں اللہ نے جو لکیر کھنچی ہے تو ہمیں اس پر کار بند رہنا چاہیے۔

This image has an empty alt attribute; its file name is siraj-02.jpeg

خاندان وہ ادارہ ہے جو معاشرے کی ترقی یا تنزلی کا ذمہ دار ہے،
نئی نسل کی اچھی تربیت کے لیے ہمیں خاتون کے کردارکو مضبوط بنانا ہوگا۔

اللہ تعالیٰ نے عورت کو انسانی نسل کی امین قرار دے کر اسے بہت بڑا اعزاز بخشا ہے اور اسے تحفظ دینے کے لیے گھر جیسا مضبوط قلعہ عطا کیا ہے۔ اسلامی تہذیب میں خاندان کی ابتدا خطبہ نکاح سے ہوتی ہے اور تاریخ انسانی کا پہلا ادارہ خاندان ایک الہامی ادارہ ہے جسے اللہ نے آسمانوں پر تخلیق کیا.
عائشہ سید ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ جماعت اسلامی پاکستان نے ” مضبوط خاندان، محفوظ عورت،مستحکم معاشرہ” کے موضوع کے تحت منعقدہ میڈیا کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ
خاندان ہی وہ ادارہ ہے جو معاشرے کی ترقی یا تنزلی کا زمہ دار ہے۔اگر یہ ادارہ مضبوط ہو گا تونہ صرف خواتین جو کہ اس ادارے کی روح رواں ہیں محفوظ ہوں گی بلکہ معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ورنہ یہ تنزلی کا شکار ہو جائے گا۔
اس کانفرنس میں صحافی خواتین، کالم نگاروں اور اینکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ جماعت اسلامی کی مرکزی میڈیا سیل کی نگران عالیہ منصور ،مرکزی نگران نشرواشاعت حلقہ خواتین صائمہ افتخار،حلقہ خواتین جماعت اسلامی پنجاب شمالی کی نائب ناظمہ رخسانہ غضنفر اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات شعبہ تعلقات عامہ شبانہ ایاز نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین صوبہ شمالی پنجاب کی ناظمہ محترمہ ثمینہ احسان صاحبہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ موجودہ صورتحال میں خاندان کا اہم ترین ادارہ شکست وریخت کا شکار ہے اور اس کو کمزور کر کے معاشرے میں عدم تحفظ پیدا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے طلاق وخلع کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے پر فکر مندی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں اس کی وجوہات کا درست ادراک کرکے انہیں دور کرنا ہو گا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ عورت خاندان کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہمیں اپنے اس کردار کو مؤثر بنانا ہوگا اور نئی نسل کی تربیت اس انداز میں کرنا ہوگی کہ وہ پورے احساس ذمہ داری کے ساتھ نئے خاندان کی تشکیل کرسکیں

Jamat Islami Siraj ul Haq

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں