کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق۔

ایبٹ آباد۔کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق۔محکمہ صحت ایبٹ آباد کی جانب سے موصول سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنات ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ کی ہدایات پر ضلع ایبٹ آباد میں 06 مختلف مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق کیا گیا ہے تا کہ کورونا کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔ ان ایریا میں لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد رہے گی اور صرف ضرورت کی اشیاءکی فراہمی کے لیے لوگوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ 1. لوئر ملک پورہ میرا ایبٹ آباد2. ڈھکی کھیتر نملی میرا ایبٹ آباد3. گاوں کسکی ایبٹ آباد4. خانسپور ایوبیہ5.کیہال ایبٹ آباد6. گاوں رجوعیہ تحصیل حویلیاں.شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت اور دیگرتمام اداروں کے ساتھ تعاون کو یقنی بنائیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں