کورونا کی روک تھام کے لیے سمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق

حکومت خیبر پختونخواہ کے ایپی ڈیمک کنٹرول اور ایمرجنسی ریلیف آڈیننس2020، سیکشن 08 اور 21 کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب محمد مغیث ثناءاللہ کی ہدایات پر ایسے تمام علاقے جہاں کورونا کے کیسز کی تعداد میں اضافہ پایا گیا وہاں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق کیا گیا ہے۔

=> قلندرآباد (کچھ علاقہ)
=> جھگی سیداں (جھنگی)
=> کیہال (اربن)
=> نڑیاں( نزز عمر مسجد)
=> نتھیاگلی (ملاچھ)
=> پی ایم اے روڈ (متصلہ گوشت منڈی)

اس آرڈر کا اطلاق 24 گھنٹے کے بعد عمل میں لایا جائے گا تاکہ شہری اپنے کھانے پینےاور ضرورت کی اشیاء کا انتظام کر سکیں۔
لاک ڈاون کا اطلاق فارمیسی اور راشن وغیرہ کی سہولیات پر نہیں ہوگا۔
سمارٹ لاک ڈاون کا مقصد یہ ہے کہ کورونا کے پھیلاو کو ہر ممکن حد تک روکا جائے۔ اس سلسلے میں شہریوں سے گزارش ہے کہ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا ساتھ دیں تا کہ کورونا کنٹرول کو ممکن بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں